فرانسیسی کار ساز ادارے ’’ پی ایس اے‘‘ نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دیں

منگل 5 جون 2018 13:00

فرانسیسی کار ساز ادارے ’’ پی ایس اے‘‘ نے ایران میں اپنی کاروباری ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) فرانسیسی کار ساز ادارے پی ایس اے نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پی ایس اے کے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک مقامی کمپنی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس اے کے مطابق اس دوران کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکا سے کسی قسم کا استثنیٰ حاصل کر لیا جائے۔واضح رہے کہ پی ایس اے ’پیڑو‘ اور ’سٹروئن‘ کاریں تیار کرتا ہے۔