مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے ،ْ

ہیڈ کوچ کو پاکستانی ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا

منگل جون 15:14

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان سے شرط ہار گئے جس کے بعد مکی آرتھر کو پوری پاکستانی ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ آنے سے قبل مکی آرتھر نے شاداب خان کو کہا تھا کہ اپنی بیٹنگ کو مزید بہتر کرو، شاداب خان نے انہیں کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں تین ٹیسٹ میں تین نصف سنچریاں بناؤں گا۔

مالاہائیڈ میں جب شاداب نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر 50 رنز کیے تو گراؤنڈ سے مکی آرتھر کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پھر لارڈز ٹیسٹ میں دو انگلیوں کا اشارہ کیا اور جب لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو شاداب نے انگلی کے اشارے سے تیسری نصف سنچری کا کہا اور فوراً دوسرا اشارہ کھانے کی جانب کیا۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شرط ہارنے کے بعد مجھے پوری ٹیم کو کھانا کھلا پڑا لیکن ایک نوجوان بیٹسمین کی جانب سے یہ کمٹمنٹ کمال کی تھی، شاداب نے جو کہا وہ کردیا۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس قدر اچھا ہے کہ مجھے اس پر رشک آتا ہے ہر کھلاڑی دوسرے کی مدد کررہا ہے، اس ٹیم میں اسد شفیق ایسا کھلاڑی ہے جو ذہنی طور پر سب سے مضبوط ہے اس کے بعد شاداب خان بہت مضبوط ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ اسد شفیق اس وقت بلاشبہ دنیا کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، حارث سہیل کو انہوں نے عثمان خواجہ اسٹائل کا کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ کئی بار حارث سہیل عثمان سے بھی بڑا بیٹسمین لگتا ہے۔