خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے، زرعی ماہرین

منگل 5 جون 2018 15:26

سلانوالی۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جائے، بوائی کے وقت ایک بوری ڈی ا ے پی اور ایک بوری پوٹاش پٹریاں لگانے کیلئے لگائے گئے نشانوں پر بکھیر دیں اور پھر اور پٹریاں بنائیں پھرفصل اگنے کے بعدگوڈی کر کے 3، 4 پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اور پانی لگائیں ا س کے بعد پھول آنے پر آدھی بوری یوریا مزید ڈالیں ا س سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پٹریوں پر کا شت کی جا نے والی فصل کو بوائی کے فور ی بعد پانی ا س طرح لگائیں کہ پانی کا شتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے۔ دوسرا پانی ہفتہ بعد ضروری ہے تا کہ اگائو مکمل ہوسکے ا س کے بعد ہفتہ وار آپیاشی کرتے رہیں بعد میں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیں، ہموار زمین پر کا شت کرد ہ فصل کو ضرورت کے مطابق صرف 2یا 3پانی کی ضرورت ہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پر ایک صحت مند پودا چھوڑ کر فالتو پودے نکا ل دیں پھر بھرپور پیداوار اوراچھی کوالٹی کاخربوزہ حاصل کرنے کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوںسے پاک رکھا جائے، فصل کو جڑی بوٹیوںسے صاف رکھنے کیلئے 2سے 3بار گوڈ ی کریں اور پودوں کو مٹھی بھی چڑھادیں ۔

متعلقہ عنوان :