چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اچانک پمز ہسپتال کا دورہ ،

کارڈیک سنٹر سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ مریضوں کی شکایات سنیں اور انتطامیہ کو فوری طور پر ازالہ کرنے کی ہدایات

منگل 5 جون 2018 16:29

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اچانک پمز ہسپتال کا دورہ ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارڈیک سنٹر ، پرانی ایمرجنسی ، نئی ایمرجنسی ، سرجیکل وارڈ اور نئے تعمیر ہونے والے وارڈ کا معائنہ کیا ۔ مریضوں کی شکایات سنیں اور انتطامیہ کو فوری طور پر شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایات کیں۔ منگل کے روز چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہنگامی طور پر پمز ہسپتال کا دورہ کیا ۔

دورہ کے دوران پمز ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر امجد محمود سے ملاقات کی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال کے دورہ پر کہا ہے کہ مریضوں کے لئے خصوصی طور پر پمز ہسپتال آیا ہوں ۔ چھ ماہ کے دوران پمز ہسپتال کی حالت بہتر کی جائیں انہوں نے پمز کے سربراہ ڈاکٹر امجد محمود کو کہاکہ کوئی کرنے والا ہو تو دو ماہ میں ہسپتال کی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے مگر میں آپ کو چھ ماہ کا ٹائم دے رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے پمز ہسپتال میں مختلف حالات واقعات کا جائزہ لیا نئی ایمرجنسی ، پرانی ایکنسی گائینی وارڈ ، کارڈیک سنٹر کے ساتھ زیر تعمیر نئے وارڈ کا اور خصوصی طور پر سرجیکل وارڈ نمبر ایک اور سرجیکل وارڈ نمبر کا معائنہ کیا جہاں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان وارڈ میں صفائی ستھرائی کا خاص انتظام نہیں ہوتا وارڈ گندے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔