HUAWEIنے حیرت انگیز HUAWEI Y5 Prime 2018لانچ کردیا

منگل 5 جون 2018 16:44

HUAWEIنے حیرت انگیز HUAWEI Y5 Prime 2018لانچ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) Y Series 2018کی شاندار کامیابی کے بعد HUAWEI نے انٹری سطح کے اسمارٹ فونز میں ایک اور اضافہ کر دیا ۔ HUAWEI Y5 Prime 2018نوجوانوں اور نئے صارفین کے لیے بجٹ فون ہے ۔یہ جدید ٹیکنالوجی کلاسی ڈئزائین display FullView اور شاندار تجربے کے ساتھ 15,499روپے کی حیرت انگیز قیمت پر دستیاب ہے ۔HUAWEI Y5 Prime 2018حاضرین کوحیرت میں مبتلا کرتے ہوئے ایک لائیو گیم شو میں لانچ کیا گیا۔

یہ عید کے موقع کی مناسبت سے اپنے پیاروں کے لیے عید کا بہترین تحفہ ہے ۔اسمارٹ فون نیلے اور کالے رنگ میں دستیاب ہے ۔5.45انچ +HD18:9 display FullViewکی خصو صیات کے ساتھ HUAWEI Y5 Prime 2018 خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ڈئزائین کیا گیا ہے ۔ اس سائز میں 16: 9 تناسب کے مقابلے میں، HUAWEI Y5 Prime 2018 12.5 فیصد زیادہ ڈسپلے ظاہر کر سکتا ہے جس سے زیادہ وسیع منظر کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

گیمز کھیلنے سے فلمیں دیکھنے تک اسمارٹ فون صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے ۔سیلفی سے پیار کرنے والوں کے لیے HUAWEI Y5 Prime 2018کا فرنٹ کیمرا 5MP کی خصوصیات کے ساتھ Selfie Toning Flash پر مشتمل ہے جو کہ خودبخود روشنی کا اندازہ لگا کر بہترین تصویر بناتا ہے ۔اس کے علاوہ 13MPپیچھے کا کیمرا HDR post-processing ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو فنکارانہ شاٹس بناتا ہے ۔

HUAWEI Y5 Prime 2018 میں Android 8.1.0 کی خصوصیات ہیں، جو صارفین کو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے بہترین فوائد فراہم کرتا ہے ۔HUAWEI Y5 Prime 2018 صارفین کے روزانہ کے تجربات کو بڑھانے کے لئے مختلف خصوصیات فراہم کرتا ہے۔ karaoke mode1 صارفین کو karaoke app میں گانا گاتے ا پنی آواز ہیڈسیٹ سے سننے کی سہولت دیتا ہے تا کہ وہ خود کو سٹیج پر پرفارم کرتے اسٹارکی طرح تصور کر سکیں۔ اسمارٹ فون میں صارف کے لیے دوستانہ خصوصیات gesture wake2 ، three-finger screenshot اورEye Comfort موجود ہیں جو روزانہ کی زندگی میںدوست کی طرح محسوس ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :