لیبیا، فوج نے ادرنہ شہر کے 75فیصد حصہ کا کنٹرول سنبھال لیا،داعش کے مرکزی تھکانوں پر قبضہ کر لیا

منگل 5 جون 2018 16:54

ادرنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) لیبیائی فوج نے ادرنہ شہر کے 75فیصد حصہ کا کنٹرول سنبھال لیا،داعش تنظیم کے مرکزی اڈوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ درنہ شہر میں داعش تنظیم کے مرکزی اڈوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔گزشتہ روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج نے شہر کے 75% حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ شہر کے مشرقی حصے میں بھی داخل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل، لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر درنہ شہر میں کامیابی اور آزادی کا لمحہ قریب آنے کا اعلان کر چکے تھے ۔یاد رہے کہ جنرل حفتر کی فوج ایک ماہ سے درنہ کو آزاد کرانے کے لیے حملوں میں مصروف ہے۔یہ واحد شہر ہے جو اب تک لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔حفتر نے یوٹیوب پر جاری وڈیو میں بتایا کہ ان کی فوج درمہ شہر کے مضافات اور اطراف کو دہشت گرد جماعتوں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔درنہ شہر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 1000 کلو میٹر مشرق میں اور بن غازی شہر سے تقریبا 300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے جس پر 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد سے شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :