پیپسی کی جانب سے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحول کو بہتر بنانے کا عزم

منگل 5 جون 2018 17:51

پیپسی کی جانب سے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ماحول کو بہتر بنانے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پیپسی کولا کی جانب سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم سنیکس بنانے والی فیکٹری میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے سٹاف کے لیے یو این ڈی پی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جب کہ نامیاتی ویسٹ کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

پیپسی کولا کے پلانٹ مینیجر، سید کاظمی کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے عالمی دن پر ہمیں موقع ملتا ہے کہ ہم ماحول کی بہتری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ پیپسی کولا کی کامیابی اس بات پر بھی منحصر ہے کہ ہمارے ارد گرد کا ماحول کتنا بہتر ہے۔ سید کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھرپور اعتماد ہے کہ ہم مصنوعات میں بہتری لانے، ماحول کو بہتر بنانے اور لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم سنیکس بنانے والی فیکٹری در اصل ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے اہم پلانٹ ہے۔ اس پلانٹ پر ہمارے مقاصد کے حوالے سے کافی حد تک کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر ویسٹ واٹر اور فضائی آلودگی کے حوالے سے ہم پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے اصولوں پر مکمل طور پر پورا اترتے ہیں اور 2015 سے اب تک 25 فیصد کم پانی استعمال کرنے کی حکمت عملی پر بھی عمل پیرا ہیں۔ اس کے علاوہ، سال 2018 کے اختتام تک متبادل انرجی کا استعمال 40KW سے بڑھا کر 370kw تک لے کر جایا جائیگا۔ پیپسی کی جانب سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 3000 درخت لگانے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :