جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں 09ملزمان گرفتار۔پولیس

منگل 5 جون 2018 19:37

راولپنڈی 05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس نے نازیہ سے 2240گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زیبر سے 750گرام چرس ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قاسم سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، نوید سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، مدثر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے عبد السلام سے 01عدد بندوق 12بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے شہباز کو رابی سینٹر سے سمیراور کامران کو6thروڈ سے ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔