بنوں ، 1 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

منگل 5 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بنوں والیگئی میں 1 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز بنوں تحصیل ڈومیل کے علاقہ والیگئی میں محمود خان ولد شیر آیاز کا 1 سالہ بیٹا ابوبکر گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران زمین پر پڑے بجلی کے بورڈ کے ساتھ ان کے ہاتھ لگ گئے اور بچے کو کرنٹ لگ گئی جب گھر والوں کو پتہ چلا تو بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :