سیٹھی ٹائون میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدیدمشکلات کاسامنا

منگل 5 جون 2018 19:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پشاورکے علاقہ سیٹھی ٹائون میں لوگ پانی کی بوندبوندکوتر س گئے ،گزشتہ تین دنوں سے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اہل علاقہ بالخصوص نمازیوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے علاقہ مکین کے مطابق سیٹھی ٹائون کے مسعودسٹریٹ میں گزشتہ تین روز سے پانی کی کمی کاسامناہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ علاقے کے بااثر لوگوں نے اپنے حجروں میں پانی کی ہیوی موٹرز لگارکھی ہیں اور سوئمنگ پول کیلئے پانی پوراکیاجارہاہے جسکی وجہ سے عام شہریوں کے گھروں میں پانی نہیں آتا علاقے میں پانی کی کمی کے باعث خاتون خانہ بالخصوص نمازیوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے اہل علاقہ نے بتایاکہ پانی کی قلت کی شکایت ضلعی ناظم اور ٹائون ناظم کے نوٹس میں بھی لائی گئی ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے انہوں نے مقتدرحکام سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں پانی کام مسئلہ فوری طور پرحل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :