فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر، منچلے بڑی تعداد میں روس پہنچ گئے

میگا ایونٹ کیلئے دیگر ممالک سے ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین بھی روس کا رخ کر رہے ہیں

منگل 5 جون 2018 20:07

فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر، منچلے بڑی تعداد میں روس پہنچ گئے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس 8دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018 کا جنون بھی عروج پر ہے۔منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے ذائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے آفیشل فٹ بال ٹیلسٹار 18کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلسٹار فٹ بال پہلی بار 1970 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔

یہ فٹ بال کلاسک فٹ بال کو جدید پینل ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے جرمن کی مشہور کمپنی ایڈیڈاس نے بنائی ہے۔1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈ اس فٹ بال فراہم کرتی ہے۔ فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔ 1970 میں استعمال کیے جانے والے فٹ بال میں 32 مختلف پینل تھے جن میں سے 12 کالے رنگ کے تھے۔ اس فٹ بال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی گیند تھی جو ٹی وی کے لیے بنائی گئی تھی۔اس کی 12 سیاہ پٹیوں کے باعث ٹی وی پر اس کو بہتر انداز سے دیکھا جا سکتا تھا۔اسپین میں 1982 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹینگو کے نام سے فٹ بال استعمال کیا گیاجو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا تھا۔۔