ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان کو کل سری لنکا کا چیلنج درپیش ہو گا

منگل 5 جون 2018 20:10

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان کو کل سری لنکا کا چیلنج درپیش ہو گا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستانی ٹیم کو سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مسلسل دو میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے ایک میچ جیتا اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کو تیسرے میچ میں (آج) بدھ کو سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، اسی روز ملائیشیا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا۔۔