امریکی صدر، شمالی کورین لیڈر کی غیر رسمی ملاقات 12جون کو ہوگی۔ وائٹ ہاوس

منگل 5 جون 2018 20:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کی غیر رسمی ملاقات 12جون کو ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجما ن سارہ ہکبی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان طے شدہ ملاقات سے پہلے غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

سارہ ہکبی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان بارہ جون کو صبح نوبجے ملاقات کریں گے۔ سارہ ہکبی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان غیر رسمی ملاقات بھی سنگاپور میں کریں گے لیکن یہ ملاقات طے شدہ ملاقات سے پہلے ہوگی۔وائٹ ہا?س کی ترجمان نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی طے شدہ ملاقات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور دونوں ملکوں کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی ٹیمیں سنگاپور میں ہی موجود ہیں۔ ؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ -18/--127mail

متعلقہ عنوان :