نوکنڈی، لوکل مائنزپرکام کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگاری کاشکارہوکرفاقہ کشی کی زندگی گزاررہے ہیں

شمال پہاڑی علاقوں میں بسنے والے غریب بلوچ قبائل نقل مکانی پرمجبورہورہے ہیں،مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 5 جون 2018 20:39

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) لوکل مائنزپرکام کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگاری کاشکارہوکرفاقہ کشی کی زندگی گزاررہے ہیں اورشمال پہاڑی علاقوں میں بسنے والے غریب بلوچ قبائل نقل مکانی پرمجبورہورہے ہیں ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدرکامریڈاللہ نور بلوچ تحصیل نوکنڈی کے صدرآغارحیم شاہ بلوچ اوردالبندین تحصیل کے سیکرٹری ظفربلوچ نے نوکنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نیکہا کہ چاغی میں سیندک پروجیکٹ اورریکودک کے علاوہ کئی ایسے لوکل مائنزسنگ مرمراوردیگرمعدنیات کے موجودہیں جہاں سے غیرمقامی ٹھیکیدار وں نے اربوں روپے کمائے ہیں مگر علاقہ میں موجود بلوچ وسائل کے اصل وارث جوکہ صرف مزدوری کرکے اپنے بچوں کاپیٹ پالتے تھے گذشتہ پانچ سالوں سے سرکاری ٹیکسزبڑھنے کی وجہ سے تمام لیزمالکان نے کام بندکردیاہیجس سے چاغی اورنوکنڈی کے شمال پہاڑی سلسلوں جھلی، کرتاکہ ،مشکیچاہ ،دوربن چاہ اوردیگر علاقوں میں بسنے والے سینکڑوں غریب خاندانوں کے گھروں میں چولہے بجھ گئے ہیں اوراس وقت وہاں کے لوگ خط غربت کوکراس کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل سماجی برائیوں کی جانب تیزی سے راغب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ عیدالفطرکے بعد چاغی خصوصا تحصیل نوکنڈی میں لوکل مائنز کی بندش کے خلاف علاقہ میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں اوراسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ملکر منظم اندازمیں آوازبلندکریں گے اورسینیٹ میں موجود تمام بلوچ سینٹرزسے ملاقات کرکے اس مسئلہ سے آگاہ کریں گی.اس موقع پر ضلعی سیکرٹری مولابخش بلوچ،سینئررہنماء روشن خان بلوچ اورآغاامیرشاہ بلوچ بھی موجودتھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :