ساہیوال ، یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

منگل 5 جون 2018 21:10

ساہیوال۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ضلعی پولیس نے یوم شہادت حضرت علی ؓ(یوم علی ؓ)کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیاہے، ضلع بھر کے 11جلوسوں اور 42مجالس پر کل 610پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اے کیٹیگری کی3 ، بی کیٹیگری کی7اور سی کیٹیگری کا ایک جلوس جبکہ اے کیٹیگری کی 5، بی کیٹیگری کی 27اور سی کیٹیگری کی 10مجالس ہوں گی، جس میں 3ڈی ایس پیز، 11انسپکٹرز،41سب انسپکٹرز،61اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،66 ہیڈکانسٹیبلان ، 428 کانسٹیبلان و لیڈیز سٹاف کل 610اہلکاروں سمیت81قومی رضاکاراور 212والینٹیئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی چیکنگ سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، میٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے جبکہ خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گی اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،تمام مجالس و جلوسوں پر 3پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا، ہر مجلس و جلوس کی آڈیو/ و یڈیوریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جائیں گے، اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گا،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو عارضی رکاوٹیں لگاکر بند کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :