ڈیرہ بگٹی اورسوئی میں بجلی کی آنکھ مچولی ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

منگل 5 جون 2018 21:24

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ڈیرہ بگٹی اورسوئی میں بجلی کی آنکھ مچولی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روز داروں اور شہریوں کا جینا حرام کردیا اور اتنی گرمی میں لوگ تنگ ہوئے ہیں ایس ڈی او ایکسین اور واپڈا کے اہلکار جو اپنے غیر قانونی کنکشنز کے یونٹس کو برابر کرنے کے لیے عوام کو ذلیل اور خوار کر رکھا ہے ان کے اس عمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر بجلی صحیح نہ کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے ۔