صحافی مشکل ترین حالات میں بھی عوام تک اطلاعات پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں ۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد

بدھ جون 00:30

صحافی مشکل ترین حالات میں بھی عوام تک اطلاعات پہنچانے کا فریضہ سرانجام ..
کراچی ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چھوتا ستون ہے اور صحافی مشکل ترین حالات میں بھی عوام تک اطلاعات پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے افطار ڈنر میں شرکت اور کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سعید احمد نے کہا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود صحافی اپنی پیشہ ورانہ خدمات بہ خوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ صدر نیشنل بینک نے کہا کہ کے یو جے نے ایک بڑے افطار کا اہتمام کر کے پوری برادری کو اکٹھا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ کے یو جے صدر طارق ابوالحسن اور سیکریٹری حامد الرحمان نے افطار میں معاونت کرنے پر صدر نیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں پریس کلب پہچنے پر سعید احمد کو پریس کلب کا دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے کلب کی تاریخی عمارت کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور کام کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :