روسی صدر نے چینی ہم منصب کو قابل اعتماد دوست قرار دیا

بدھ 6 جون 2018 09:50

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ شراکت داری ،اتحادی اور دوستی کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق روس اور چین پڑوسی ممالک ہیں اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایسے تعلقات قائم ہوئے ہیں جس کی مثال موجودہ دنیا میں نہیں ملتی۔2001 میں روس اور چین نے ہمسائیگی کی دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے لیے بنیاد رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے اپنے ملک کی تعمیر ، عوام کی خوشحالی کے حوالے سے دیگر اتفاق رائے نے روس اور چین کو منسلک کر دیا ہے۔چینی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوے صدر پیوٹن نے کہا کہ شی جن پنگ ان کی سالگرہ منانے والے واحد صدر ہیں۔ان کے لیے وہ ایک مناسب شراکت دار ، قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں ۔شی جن پنگ دوسرے ممالک کے سربراہوں کی طرح کام کو بہترین انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور اپنے عوام کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔وہ بہت لائق ہیں،ان کے ساتھ بین الاقوامی صورتحال اور اقتصادی معاملے پر تبادلہ خیال کرنا بہت دلچسپ ہے۔