لاوٴْس کے صدرِ اور چینی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

بدھ 6 جون 2018 09:50

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاوٴْس کے صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاوٴْس ہمسایہ دوست ممالک ہیں۔اس وقت چین اور لاوٴْس کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

چین لاوٴْس کے ساتھ باہمی احترام اور حمایت کی بنیاد پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کی دوستی کے فروغ اور چین -لاوٴْس ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین لاوٴْس کے ساتھ نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات ،زراعت، تعلیم،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ چین لاوٴْس ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری میں نئی پیش رفت حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

چین چینی صعنتی و کاروباری اداروں کی لاوٴْس میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے۔ لاو س کے صدر بونیاگ ووراچِت نے کہا کہ لاوٴْس اور چین ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار ہیں۔ لاوٴْس کے لیے چین کی ترقی قابلِ رشک ہی- انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاوٴْس کی سماجی و معاشی ترقی کے لئًے چین کی جانب سے طویل عرصے سے جاری پر خلوص امداد و حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔لاوٴْس اچھی ہمسائیگی ، دوستی ، اور اچھی شراکت دار ی کو نبھاتے ہوئے بنیادی تنصیبات، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :