نواز الدین صدیقی کی تھرلر فلم میں تاپسی پنو کے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار بارے خبروں کی تردید

بدھ 6 جون 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے تھرلر فلم میں اداکارہ تاپسی پنو کے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آ رہی تھیں اداکارہ تاپسی پنو نے نئی فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر اداکار نوازالدین صدیقی نے ٹویٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ تاپسی پنو نے تھرلر فلم میں میرے ساتھ کام سے انکار کرنے کا دعوی نہیں کیا بلکہ میں یہ واضح کر دوں کہ میں کبھی کسی تھرلر فلم کا حصہ ہی نہیں رہا تو یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نواز الدین صدیقی فلم ’’منٹو‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :