چیف جسٹس پاکستان کی سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں کووطن واپس لانے کی ہدایت

دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں‘ 35 ہزارڈالرکابندوبست کرکے قیدیوں کوواپس لائیں ‘چیف جسٹس

بدھ 6 جون 2018 12:15

چیف جسٹس پاکستان کی سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں کووطن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سری لنکااورتھائی لینڈمیں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سری لنکااورتھائی لینڈمیں قیدپاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کیلئے بات چیت چل رہی ہے جبکہ تھائی لینڈنے 19 قیدیوں کی منتقلی کیلئی35 ہزارڈالرمانگے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 35 ہزارڈالرکابندوبست کریں اورقیدیوں کوواپس لائیں ،دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں۔سپریم کورٹ نے دونوں ممالک میں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔