یوای ٹی میں تعلیم دوست ماحول کا قیام ترجیح ہے، پروفیسر افتخار

بدھ 6 جون 2018 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) پشاور کی سنڈیکیٹ کااجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ کئی فیصلے کئے گئے۔ وی سی ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ طلبہ، فیکلٹی اور انتظامی عملے کیلئے یونیورسٹی میں ایک خوشگوار ماحول کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے ، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا پور ا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد یہ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا لے گی۔

متعلقہ عنوان :