سعودی عرب میں عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان

،شاہ سلمان نے منظوری دیدی

بدھ 6 جون 2018 12:40

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

یوں سعودی عرب میں عید کی دس تعطیلات ہوں گی،عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لئے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :