کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے‘

مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا‘(ن) لیگ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے‘انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی (ن) لیگ سندھ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 جون 2018 13:15

کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے‘ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ بدھ کو شہباز شریف سے (ن) لیگ سندھ کے وفد نے ملاقات کی۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام آپ کی ولولہ انگیز قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔

کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے۔ شہباز شریف سے سینیٹر چوہدری تنویر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ مخالفین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے عوام کو دھوکا دیا انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :