پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی سرگودھا میں کارروائی‘

شاہین چوک کے معروف جوس کارنر کو سیل کر دیا گیا

بدھ 6 جون 2018 13:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء استعمال کرنے پر شاہین چوک کے معروف جوس کارنر کو سیل کر دیا ۔ جبکہ ناقص انتظامات پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کئے گے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل وسبزیاں، غیر معیاری مشروبات اور بھاری مقدار میں دیگر اشیاء تلف کرتے ہوئی50 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔

زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سر گودھا اور گردونواح میں کاروائی کرتے ہوئے شاہین چوک میں واقع ماشاء اللہ جوس کارنر کو مضر صحت ٹاٹری ،بلیچنگ ایجنٹس اور گلے سٹرے پھلوں سے جوس تیار کرنے،ورکرز کی ناقص صفائی ،گندے برتنوں کے استعمال ،بدبودار ماحول پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرگودھا اور میانوالی میں کاروائی کے دوران متعددفوڈ پوائنٹس کوصفائی کے نامنا سب انتظامات ، پروڈکشن یونٹ میں حشرات کی موجودگی، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اورملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر بھاری کے جرمانے کئے ۔

ٹیموں نے رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے بھاری مقدار گلے سڑے پھل وسبزیاں، غیر معیاری مشروبات اور دیگر اشیاء تلف کر دئے ۔مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے 50 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :