بھارت ،ْگولڈن ٹیمپل فوجی آپریشن کے 34 سال مکمل

سکھ تنظیم کے افراد نے گولڈن ٹیمپل میں خالصتان زندہ آباد کے نعرے لگا ئے

بدھ 6 جون 2018 14:42

امر تسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بھارتی شہر امرتسر کے گولڈن ٹیمپل پر فوجی آپریشن بلیو اسٹار کو 34 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر سکھ تنظیم کے افراد نے گولڈن ٹیمپل میں خالصتان زندہ آباد کے نعرے لگا ئے۔

(جاری ہے)

آل انڈیا سکھ اسٹودنٹس فیڈریشن کے افراد گولڈن ٹیمپل میں جمع ہوئے اور گوردوارے کے احاطے میں خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔گوردوارے کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں دیگر مقامات پر بھی گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی ۔واضح رہے کہ 1984ء میں اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر شروع کیے گئے آپریشن کو بلیو اسٹار آپریشن کا نام دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :