نیول ہیڈ کوارٹر میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

بدھ 6 جون 2018 14:42

نیول ہیڈ کوارٹر میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، پاک بحریہ کی آپریشنل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی زیر صدرات نیول ہیڈ کوارٹر میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی کانفرنس کے دوران ٹروپس کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ اٴْمور کا جائزہ بھی لیا گیا۔نیول چیف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا ۔

متعلقہ عنوان :