سیمنٹ کی برآمدات میں اپریل کے دوران 42.52 فیصد اضافہ

بدھ 6 جون 2018 14:42

سیمنٹ کی برآمدات میں اپریل کے دوران 42.52 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اپریل 2018 میں پاکستان سے سمینٹ کی برآمدات میں 42.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2018کے دوران پاکستان نے سیمنٹ کی برامدات سے 19.14ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 42.52فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال ماہ اپریل میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 13.4ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔

(جاری ہے)

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات میں 13.4فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 10مہینوں میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.37فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل2018تک پاکستان نے سیمینٹ کی برآمدات سے 185.7ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا ، مالی سال 2016-17میں پاکستان نے سیمینٹ کی برآمدات سے 204.95ملین روپے کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔