گوئٹے مالا، آتش فشاں کی تباہ کاریاں اور ہلاکت خیزیاں جاری،لاوے سے جاں بحق افراد کی تعداد 77،200لاپتہ ہو گئے

بدھ 6 جون 2018 15:15

گوئٹے مالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) گوئٹے مالا میں آتش فشاں کی تباہ کاریاں اور ہلاکت خیزیاں جاری ہیں، لاوے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 77ہو گئی، لا پتہ افراد کی تعداد بھی اضافے کے ساتھ 200تک جا پہنچی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگامی آفتوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے والے حکومتی ادارے کے سربراہ نے لاپتہ افراد کی تعداد 192 بتائی ہے۔ لاوے سے تباہ ہونے والے دیہات میں سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔ اس آتش فشاں سے لاوا منگل کو ایک مرتبہ پھر نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔ قریبی شہرایسکوئنٹلا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :