مصری کابینہ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو استعفیٰ پیش کردیا

بدھ 6 جون 2018 16:11

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) مصر کے وزیراعظم شریف اسماعیل نے اپنی کابینہ کا صدر عبدالفتاح السیسی کو استعفیٰ پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

صدر عبدالفتاح السیسی اپنی دوسری مدت کے لیے حلف برداری کے بعد اب نئی کابینہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔اس لیے وزیراعظم شریف اسماعیل اور ان کی کابینہ نے معمول کی کارروائی کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :