یمن ، تباہ حال دارالحکومت ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کی لپیٹ میں، بچی کھچی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

بدھ 6 جون 2018 16:39

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) یمن کے تباہ حال دارالحکومت صنعاء ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کی لپیٹ میں آگیا، فضائی حملے نے بچی کھچی عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ بتایا گیاہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ امدادی کارکن اور عوام ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :