کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری کام کے سلسلے میں 7جون کو بجلی بندرہے گی ،کیسکو

بدھ 6 جون 2018 16:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری کام کے سلسلے میں 7جون کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری کام کے سلسلے میں 7جون کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے پشتون آباد ایکسپریس، نیو پشتون آباد، انڈسٹریل، اولڈمیاں غنڈی، غازی سٹیل، عاصم آباد، ہجویری، شیخ زید، راڈارفیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :