مونگ کا شما ر خریف کی اہم فصلوں میں ہوتا ہے، زرعی ماہرین

بدھ 6 جون 2018 16:49

سلانوالی۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ مونگ کا شما ر خریف کی اہم فصلوں میں ہوتا ہے، ا س میں 20سے 24فیصدپروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذاکا اہم جز ہے، مونگ کی خریف کا شت کیلئے آبپاش علاقوںمیں 25مئی تا15جون جبکہ بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے پر ا س کی کا شت شروع کر کے جولائی کے دوسرے ہفتے تک کرنی چاہیے ،مونگ کی ترقی دا د ہ اقسام آبپا ش علاقوں میں نیاب مونگ 2006نیاب مونگ 2011اور ازری مونگ 2006جبکہ بارانی علاقوںمیںچکوال ایم 6کا شت کی جائے، ان اقسام کی پیداواری صلا حیت 25من فی ایکڑ تک ہے، مونگ کی کا شت کیلئے میرازمین موزوں ہے جبکہ کلر اٹھی اور سیم ز د ہ زمین غیرموزوں ہے مونگ کی فصل کم زرخیززمین پرمناسب پیداوار دے سکتی ہے، مونگ کے پودوں کی تعداد 135000سے 170000فی ایکڑ ہونی چاہئیے ،پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے مونگ کی ترقی داد ہ اقسام کا 10سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں، جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کا شت کی جا ئے ا س کے بیج کو نائٹرو جن اور فاسفور س کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگا ئو بہتر ہوتا ہے ،پودوں کی نائٹرو جن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعد میں بھی کا شت کی جا نے والی فصل کو نائٹرو جن بھی مہیاکرتی ہے ،تر وتر میں ڈر ل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلہ پر قطاروںمیں مونگ کا شت کریں ،پودے سے پودے کا فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں ،آبپاش علاقوںمیں پہلے پانی سے پہلے اوربارانی علاقوںمیں اگائو کے 8سے 10دن بعد زائد پودے نکال کر چھدرائی مکمل کریں تا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8سے 10سینٹی میٹر رہ جا ئے ،مونگ کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کا صیح تعین کرنے کیلئے زمین کاتجزیہ کرانا بہت ضروری ہے، زمین کے تجزیہ کی عدم موجودگی میں مذکورہ سفارشات پرعمل کر کے بہتر پیداوار لی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :