بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے افسران دفتری اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں ،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

بدھ 6 جون 2018 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری رکھنے اور عوامی مسائل کے بروقت اذالہ کیلئے تمام افسران و عملہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غر بی کے مرکزی دفتر میں چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا قائمقام چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری اور دیگر جاری کاموں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگذ برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب افسران و عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بلدیہ غربی کے زیر انتظام ڈسپنسریوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر کو ڈسپنسریوں میں تمام ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات ہوئے کہا کہ تمام ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی اور آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اوردیگر جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور نکاسی آب کی لائینوں کی مرمت و تبدیلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں ڈسپنسریوں میں ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔