چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

آٹھ لاکھ ڈالر کے عوض گرفتارشخص نے امریکی عسکری معلومات چین کو فراہم کیں،ایف بی آئی

بدھ 6 جون 2018 17:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) امریکی خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ریاست یٴْوٹاہ کے رہائشی اس اٹھاون سالہ شہری کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ اس مشتبہ جاسوس کو سیاٹل کے ہوائی اڈے سے گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :