سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، حمزہ طاہر اور کریگ والاک ٹیم میں شامل

بدھ 6 جون 2018 17:56

سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، حمزہ ..
ایڈن برگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سکاٹ لینڈ نے آئندہ ہفتے پاکستان کے خلاف شیڈول دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، حمزہ طاہر اور کریگ والاک سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، مائیکل جونز اور پریسٹن مومسن کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جون اور دوسرا میچ 13 جون کو شیڈول ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کائل کوئٹزر، رچی بیرنگٹن، ڈیلن بج، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، مائیکل لیسک، کالم میک لیوڈ، جارج مونسی، سفیان شریف، کرس سول، حمزہ طاہر، کریگ والاک، مارک واٹ، بریڈ ویل اور سٹورٹ ویٹنگھم پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :