سعودی عرب،غیر ملکی کمپنیوں کو شماریات میں حصہ لینے کی اجازت

بدھ 6 جون 2018 17:58

ْریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سعودی محکمہ شماریات نے غیر ملکی کمپنیوں کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے کرنے غیر ملکی کمپنیوں کو شماریات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شماریات نے غیر ملکی کمپنیوں کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کی صورت میں اعدادوشمار جمع کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری قانون اورسعودی کمپنیوں کے قانون کے بموجب غیر ملکی کمپنیاں شماریات کے شعبہ میں داخل ہونے کی مجاز ہوگئی ہیں۔ اجازت نامے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ شماریات کا کام کرنے والے ادارے یا کمپنی کا کوئی ایک شریک یا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی کمپنی کسی ایک شخص کی ہو تو ایسی صورت میں اس کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :