اسد کھرل پر حملے اور گل بخاری کے اغوا کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں‘مصطفی نواز کھوکھر

ایک صحافی پر حملہ، ایک کا اغوا آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے،صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا

بدھ 6 جون 2018 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) چیئرمین سینیٹ ہیومن رائٹس کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر نے اسد کھرل پر حملہ اور گل بخاری پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اسد کھرل پر حملے اور گل بخاری کے اغوا کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔یہ واقعات اظہار رائے اور صحافت کی آئینی حقوق پر حملے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک صحافی پر حملہ اور ایک کا اغوا آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے،صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملا اٹھایا جائے گا،آزادی صحافت پر کوئی بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :