اساتذہ وطالبات کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

بدھ 6 جون 2018 18:15

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اقبال ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی عثمان بلاک بیگم کوٹ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فیملی ویلفیئر میاں میر سنٹر میاں میر کالونی، مدرسہ جامعتہ الفردوس باغبانپورہ‘ الفلاح اکیڈمی گرین ٹائون کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 114تھی۔

متعلقہ عنوان :