لاہور ہائیکورٹ، رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

بدھ 6 جون 2018 21:04

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق حکومت نے پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی ۔