ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے تین انسپکٹرز کے تبادلے

بدھ 6 جون 2018 21:38

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے تین ا نسپکٹرز کوتبدیل کرکے فوری طورپر نئی جگہ پر چارج لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کے انسپکٹر محمد الطاف کریم کوکسٹم ڈرائی پورٹ ویئر ہائوس جبکہ انسپکٹر شاہد نوازمرزا کوبانڈڈ ویئر ہائوس سے کسٹم ڈرائی پورٹ اورانسپکٹر محمد سلیم کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان تبدیل کردیاگیا ۔دریں اثناء اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان میں تعینات سپاہی اشفاق حسین کوبھی فوری طورپر کسٹم ہائوس ملتان کی سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات کرنے کاحکم جاری کردیاگیا۔ �مائندہ/س ج /ع ق : 1813)

متعلقہ عنوان :