ساہیوال میں سیوریج کیلئے اکھاڑی جانیوالی سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ 6 جون 2018 22:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سیوریج کیلئے اکھاڑی جانیوالی سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ‘گاڑیوںکی آمدروفت کے باعث دھول اڑنے سے شہری مختلف بیماریوں کاشکا ر ہونے لگے ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر میں مال منڈی کے قریب سیوریج کی بڑی پائپ لائن کی تنصیب کی جارہی ہے جو مشن چوک تک ڈال دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مال منڈی چوک میں سڑک اکھاڑنے سے ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مٹی کے ڈھیربھی پریشانی کا باعث ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت سے مٹی کی دھول اڑ رہی ہے اور شہری دمہ ‘سانس اور مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے شدیدا حتجاج کرتے ہوئے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنر اور میئر ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ سڑک کی فوری مرمت کروائی جائے اور مٹی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں اور سڑک کی اچھی طرح صفائی کروائی جائے تاکہ شہری مختلف بیماریوںکا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :