سپریم کورٹ کا تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

بدھ 6 جون 2018 22:38

سپریم کورٹ کا تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے مقدمہ میں پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بدھ کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کواستفسارپر بتایا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے سری لنکن حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے جبکہ تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزارڈالر کا مطالبہ کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کو جلد ازجلد وطن واپس لا یا جائے، کیونکہ دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی ابتر حالت میں ہیں۔

بعد ازاں کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی ۔