کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 2زخمی

بدھ 6 جون 2018 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سعید احمد لانگوشہید جبکہ 2اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ پولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :