لاہور، لاہور ہائیکورٹ نے ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا

بدھ 6 جون 2018 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تسنیم الرحمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو محمد ریاست چھینہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کے حکم پر درخواست گزار کو ترقی نہیں دی جا رہی ہے درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ عدالت کے 23 اکتوبر 2017 پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ممبر ایڈمن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا ہے۔