چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراتفروشوں کے خلاف کاروائی مزید کردی ، انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائے گی،آفتاب اکبر درانی

بدھ 6 جون 2018 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراتفروشوں کے خلاف کاروائی مزید کردی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائے گی۔ اشیاء خوردونوش مقررہ داموں پر فروخت کی جائیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر اسلام آباد نے پی ڈبلیو ڈی کالونی میں پرائس چیکنگ کے دوران گراں فروشوں کو سبزی فروٹ مہنگا فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 25گرانفروشوں کو 1,00,000روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک فوڈ آئوٹ لیٹ سیل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائیں۔ منگل کو انتظامیہ کی پرائس چیکنگ ٹیموں نے 61گراں فروشوں کو مجموعی طورپر 1,36,000/ہزار وپے جرمانہ عائد کیا اورکاروائی کے دورن اسسٹنٹ کمشنر صدر نی8 گرانفروشوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے پر جوڈیشل لاک اپ بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :