پنجگور کے علاقے میں ذکری زائرین کی گاڑی الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 24افرادزخمی

بدھ 6 جون 2018 23:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پنجگور کے علاقے میںذکری زائرین کی گاڑی الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 24افرادزمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے گوارگو میں ذکری زائرین کی پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (ج) زوجہ فتح جاں بحق جبکہ 24افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا جہاں دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :