مودی نے 15 لوگوں کے اڑھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے لیکن کروڑوں کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا، راہول گاندھی

جمعرات 7 جون 2018 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 15 لوگوں کا اڑھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں لیکن کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے مندسور ضلع کے پپلامنڈا میں کسان گول سانحہ کی برسی پر منعقدہ ’خوشحال کسان عہد‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں کے پیسے معاف کرنے اور کسانوں کو قرض معافی نہ دینے کے سلسلے میں مسٹر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بتایا کہ وہ اب تک صرف ایک بار وزیراعظم کے دفتر گئے ہیں ، وہ بھی کسانوں کے قرض معافی کے لئے ۔

راہول گاندھی کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے نریندر مودی سے کہا کہ آپ نے ملک کے 15 لوگوں کے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں۔ وہ کسانوں کی آواز لائے ہیں۔ ان کا قرض معاف کر دیجئے۔ اس کا جواب وزیراعظم نے طویل خاموشی سے دیا۔

متعلقہ عنوان :