سعودی عرب میں ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد 10لاکھ ہو گئی

جمعرات 7 جون 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں ذیابیطس کے 10لاکھ مریض ریکارڈ پر اگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مشرقی شہر دمام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر باسم فوتا نے بتایا کہ مملکت میں 10 لاکھ سعودی ذیابیطس سے متاثرہ ہیں جبکہ 5 ہزار افراد ہر سال ذیابیطس کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ دوسری جانب ذیابیطس کی عالمی تنظیم کا تخمینہ ہے کہ مملکت میں 15 لاکھ افراد درجہ دوم کی ذیابیطس کے مریض ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :