ترکی کی جانب سے رمضان المبارک میں یمنی باشندوں کو غذائی امداد کی فراہمی

جمعرات 7 جون 2018 12:52

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ترکی رمضان المبارک کے دوران یمن کی عوام کو غذائی امداد فراہم کرر ہا ہے ۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ "تیکا"نے یمن میں 15 ہزارا افراد کی افطاری اور ایک ہزار خاندانوں کو غذائی امداد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

یمن میں افطار پروگرام کے ذریعے روزانہ 500 افراد میں افطاری کا سازو سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ماہ رمضان کے آغاز ہی سے افطاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یمن کے مختلف دیہاتوں کو امداد سازو سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔رمضان کے آخری 3 روز کے دوران تیکا کی جانب سے 300 خاندانوں کو گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :